سٹاک مارکیٹ معمولی بہتری، 417 پوائنٹس اضافے سے 100 انڈیکس 39714.46 پر بند

611

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں گزشتہ کاروباری ہفتے میں بدترین مندی کے بعد منگل کو قدرے بہتری نظر آئی اور دن کے اختتام پرانڈیکس گرین زون میں بند ہوا۔ 

گزشتہ سیشن (سوموار) میں فارن انویسٹرز کو 0.345 ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا تھا۔

منگل کو کے ایس ای 100 انڈیکس کا آغاز 39408.62 پوائنٹس سے ہوا جو دن کے وسط میں 211.84 پوائنٹس گر کر 39084.86 پوائنٹس کی کم ترین سطح تک آگیا۔

بعد ازاں 100 انڈیکس میں کچھ بہتری ہوئی اور انڈیکس 39985.96 پوائنٹس تک چلا گیا  اور شام کو مجموعی طور پر 417.76 پوائنٹس کے اضافے سے 39714.46 پوائنٹس پر بند ہوا۔

کے ایم آئی 30 انڈیکس 1036.84 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 63287.53 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس میں 344.81 پوائنٹس کی بلند سطح کے ساتھ 27865.16 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

چند سیکٹرز نے انڈیکس پر مثبت اثر ڈالا  ان میں پاور جنریشن اینڈ ڈسٹری بیوشن (+91.09 پوائنٹس)، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن (+88.87 پوائنٹس) اورسیمنٹ (+73.44 پوائنٹس) شامل ہیں۔

اسی طرح حب پاور کمپنی لمیٹڈ، لکی سیمنٹ لمیٹڈ اور پاکستان ٹوبیکو کمپنی لمیٹڈ کے شئیرز کی خریدوفروخت بھی مثبت رہی۔

سٹاک مارکیٹ میں کے ایس آل شئیر انڈیکس میں 161.53 ملین روپے کا کاروبار ہوا اور 5.27 ارب روپے کے شئیرز کی مجموعی طور پر تجارت ہوئی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here