رشوت ستانی میں ملوث افسر کی نوکری بحال کرنے پر پاکستان ایگریکلچر کونسل سے جواب طلب

ناصر محمود چیمہ پر 'پاکستان میں زیتون کی کاشت' کے منصوبے میں مبینہ طور پر رشوت لینے کا الزام ہے جنہیں معاملے کی مکمل تحقیقات کے بعد برطرف کیا گیا تھا

618

اسلام آباد: وزارت خوراک نے پاکستان ایگریکلچر ریسرچ کونسل (پی اے آر سی) کو ہدایت کی ہے کہ وہ رشوت میں مبینہ ملوث افسر کو نوکری پر بحال کرنے سے متعلق بورڈ آف گورنرز کے سامنے پیش ہوں۔ 

پاکستان ٹوڈے کے مطابق سیکرٹری خوراک ہاشم پوپلزئی نے ایگریکلچر کونسل کو کہا ہے کہ وہ ناصر محمود چیمہ کی بحالی کے فیصلے کو واپس لیں۔

انہوں نے کہا کہ ناصر محمود کے خلاف کیس کو بورڈ آف گورنرز میں پیش کرنا چاہیے تاکہ اس معاملے میں حتمی فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کی بنیاد پر کیا جا سکے۔

پرنسپل سائینٹفک آفیسر ناصر محمود چیمہ پر ‘پاکستان میں زیتون کی کاشت’ کے منصوبے میں مبینہ طور پر رشوت کا الزام ہے، جنہیں کرپشن کیس میں مکمل انکوائری کے بعد ایک ہائی پروفائل افسر کی جانب سے بر طرف کیا گیا تھا۔

تاہم ناصر چیمہ 17 جنوری 2020 کو صدر بورڈ آف گورنر کی منظوری کے بعد بحال ہوئے تھے۔

ذرائع کے مطابق ناصر چیمہ کو ایف آئی اے میں زیرِ التوا تفتیشی کیس اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کو خاطر میں لائے بغیر چئیر مین پی اے آر سی اور صدر بورڈ آف گورنر نے مذکورہ افسر کو جلد بازی میں انکے عہدے پر بحال کیا ہے۔

مذکورہ افسر کو انکے عہدے پر دوبارہ سے بحال کیے جانے کے معاملے پر متعلقہ وزارت نے 20 جنوری 2020 کو چئیرمین پے اے آر سی کو معاملے پر وضاحت کے لیے طلب کیا تھا۔

تاہم دو ہفتے گزر جانے کے باوجود چئیر مین پی اے آر سی نے نہ صرف ناصر محمود کے کیس کی فائل جمع کرائی بلکہ افسر کی بحالی کے متعلق خود بھی وضاحت نہیں دی۔

یہاں یہ بھی بتانا ضروری ہے کہ ناصر محمود اور ایک سینئر اکاؤنٹ افسر ساقط سلیم زیتون کی کاشت کے منصوبے میں مبینہ کرپشن کے الزام میں ادارے کی جانب سے برطرف کیے گئے تھے۔

منصوبے کا مقصد پاکستان میں زیتون کی کاشت کی ترقی و ترویج تھا جس مقصد کے لیے لاکھوں روپوں کے پودے مختلف ممالک سے منگوائے گئے تھے۔

پاکستان ٹوڈے کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے چئیرمین پے ای آر سی ڈاکٹر عظیم نے کہا ہے کہ انکے ادارے کی جانب سے مناسب جواب جمع کرانے کے لیے وزارت کا لیٹر لے لیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here