اسلام آباد: رواں مالی سال کے ابتدائی سات ماہ (جولائی سے جنوری) کے دوران گزشتہ برس اسی عرصہ کی نسبت تجارتی خسارے میں 28.4 فی صد کمی آئی ہے۔
پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے جاری کیے جانے والے تجارتی اعداد و شمار کے مطابق، ملک کی برآمدات میں اس عرصہ کے دوران دو اعشاریہ 14 (13.498 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے) فی صد اضافہ ہوا ہے۔ جب کہ درآمدات میں 15.95 فی صد کمی آئی ہے (جن کا حجم اب 13.216 ارب ڈالر ہو گیا ہے)۔
ماہانہ بنیادوں پر جائزہ لیا جائے تو ملک کے تجارتی خسارے میں جنوری 2020 میں گزشتہ برس اسی مہینے کی نسبت 15.03 فی صد کمی آئی ہے۔
جنوری 2020 میں تجارتی خسارہ 2.067 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جب کہ جنوری 2019 میں یہ 2.433 ارب ڈالر تھا۔
تاہم برآمدات میں گزشتہ جنوری کی نسبت رواں سال جنوری میں تین اعشاریہ 17 فی صد کمی آئی ہے جیسا کہ جنوری 2019 میں برآمدات کا حجم 2.035 ملین ڈالر تھا جو رواں برس جنوری میں 1.970 ملین ڈالر ہو گیا جب کہ درآمدات کا حجم گزشتہ برس جنوری میں 4.467 ملین ڈالر تھا جو رواں برس جنوری میں کم ہو کر 4.037 ملین ڈالر ہو گیا۔
ماہانہ بنیادوں پر جائزہ لیا جائے تو ملکی برآمدات کا اگر گزشتہ برس دسمبر میں ہونے والی برآمدات کے حجم سے موازنہ کیا جائے تو اس میں ایک اعشاریہ 15 فی صد کمی آئی ہے جب 1.993 ملین ڈالر کی برآمدات ہوئیں۔