آئی ایم ایف کے فرسٹ ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر ڈیوڈ لپٹن کی چھٹی

608

واشنگٹن: انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی مینجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے اکتوبر کو ادارے کا چارج سنبھالنے کے بعد اپنا پہلا اہم ترین فیصلہ کرتے ہوئے اپنے نائب ڈیوڈ لپٹن کو ان کے عہدے سے ہٹانے کا اعلان کیا ہے جو فروری کے اختتام پر اپنا عہدہ چھوڑ دیں گے۔

آئی ایم ایف کی جانب سے جاری کیے جانے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ فرسٹ ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر کی رُخصتی ان تبدیلیوں کے تناظر میں کی گئی ہے جو کرسٹالینا جارجیوا اپنی لیڈرشپ ٹیم میں کر رہی ہیں۔

66 برس کے ماہر معاشیات ڈیوڈ لپٹن ستمبر 2011 سے اس عہدے پر فائز تھے، یہ دورانیہ کسی بھی دوسرے فرسٹ ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر سے زیادہ ہے۔ ان کی مدتِ ملازمت ختم ہونے سے 19 ماہ قبل یہ فیصلہ کیا گیا ہے جو ستمبر 2021 میں ختم ہو رہی تھی۔

وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں اور ٹیرف کے حوالے سے کیے گئے اقدامات پر اکثر تنقید کیا کرتے تھے۔

مزید پڑھیں: آئی ایم ایف پروگرام پاکستان کو پائیدار اور متوازن ترقی دے گا، قائم مقام منیجنگ ڈائریکٹر آئی ایم ایف ڈیوڈ لپٹن

واضح رہے کہ ڈیوڈ لپٹن نے 1981 میں آئی ایم ایف سے بطور ماہر معاشیات اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور غریب ملکوں کو مستحکم کرنے کی ذمہ داری اٹھائی۔

  وہ سابق امریکی صدر بل کلنٹن کے دور صدارت کے دوران 1993 سے 1998 تک امریکا کے ٹریژی انڈر سیکرٹری فار انٹرنیشنل افیئرز کے طور پر خدمات انجام دیتے رہے ہیں اور انہوں نے بعدازاں نجی شعبہ میں بھی کام کیا۔

آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ ڈیوڈ لپٹن کے جانشین کی تلاش جلد شروع کر دی جائے گی۔ یہ روایت رہی ہے کہ آئی ایم ایف کی سربراہی یورپین کرتا ہے جب کہ نمبر دو پوزیشن پر کسی امریکی معاہر معاشیات کو تعینات کیا جاتا ہے جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ امریکا فنڈ کا سب سے بڑا شیئرہولڈر ہے۔ یہ واضح نہیں ہے کہ جارجیوا اس روایت کو جاری رکھیں گی یا نہیں یا وہ وہ کسی غیرملکی کو اس عہدے کے لیے منتخب کریں گی۔

کرسٹالینا نے چیف ایڈمنسٹریٹویو افسر اور ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر کارلا گراسو کو بھی آئی ایم ایف سے رخصت کرنے کا اعلان کیا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here