شاہ تاج شوگر ملز کے منافع میں تین ماہ میں 119.4 فیصد اضافہ

1000

لاہور: شاہ تاج شوگر ملز لمیٹڈ کے مجموعی منافع میں تین ماہ کے دوران 119.4 فیصد تک کا اضافہ ہوا ہے۔ 

مالی سال 2019ء کی پہلی سہ ماہی میں بغیر آڈٹ مالی نتائج کے مطابق کمپنی کو مجموعی طور پر 15.354 ملین روپے کا منافع ہوا ہے جبکہ سال 2018ء کے اسی عرصے کے دوران کمپنی کو مجموعی طور پر 79.040 ملین روپے کا نقصان ہوا تھا۔

اسی عرصے کے دوران کی رپورٹس کے مطابق کمپنی نے 667.943 ملین روپے کا کاروبار کیا جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے کے دوران انہوں نے 479.318 ملین روپے کا کاروبار کیا تھا۔

کمپنی کی پہلی سہ ماہی میں بِنا آڈٹ کی گئی مالی معلومات کے مطابق فروخت کی لاگت 569.626 ملین روپے رہی جو سال 2018ء میں 492.299 ملین روپے رہی تھیں۔

کمپنی کے مطابق انہیں رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 98.317 ملین روپے کا مجموعی منافع ہوا جبکہ 2018ء کے اسی عرصے کے دوران یہ منافع 12.981 ملین روپے کا تھا۔

شوگر کمپنی کا کہنا ہے کہ منافع کمانے کی ایک بڑی وجہ چینی اور گڑ کی قیمتوں میں اضافہ ہے۔

رواں سال کمپنی کے اخراجات کی لاگت 13.753 ملین روپے رہی جو 2018ء میں 10.931 ملین روپے تھی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here