حکومت ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز کی تقسیم تیز کرے گی: شفقت محمود

مشرقی بائی پاس 6 لائنوں پر 16.5 کلومیٹر طویل اور نیازی انٹرچینج سے 3.3 کلو میٹر تک دور لاہور رنگ روڈ کو بھی منسلک کر رہا ہے

545

لاہور: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ حکومت ترقیاتی منصوبوں کے لیے فنڈز کی تقسیم کا عمل تیز کرے گی۔

ہفتے کو لاہور کے مشرقی بائی پاس کا افتتاح کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ ناصرف ہم اپنے شروع کیے گئے ترقیاتی منصوبے مکمل کریں گے بلکہ مسلم لیگ (ن)کے دور سے جاری ترقیاتی منصوبوں کو بھی مکمل کر یں اور نئے منصوبے بھی لگائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مشرقی بائی پاس سے بڑی تعداد میں شہریوں کو سہولت دے جائے گی۔

یاد رہے کہ سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے مشرقی بائی پاس کالا شاہ کاکو کے منصوبے کی  2016ء میں بنیاد رکھی تھی۔

28 ارب روپے لاگت سے تعمیر ہونے والا یہ چھ لین والا بائی پاس 16.5 کلومیٹر طویل ہے جو 3.3 کلو میٹر دور نیازی انٹرچینج اور لاہور رنگ روڈ سے منسلک ہوگا۔

یہ بائی پاس لاہور رنگ روڈ کے مقام پر محمود بوٹی انٹرچینج سے شروع ہو کرکالا شاہ کاکو انٹر چینج پر ختم ہو گا جبکہ جی ٹی روڈ جنکشن اور لاہور- اسلام آباد موٹروے کو بھی منسلک کرتا ہے۔

مشرقی بائی پاس کی تعمیر سے لاہور جی ٹی روڈ سے ٹریفک کی روانی شمالی اور مشرقی لاہور کی جانب یقینی ہو سکے گی۔

بائی پاس کے ذریعے ٹریفک کے دباؤ کوکالا شاہ کاکو اور راوی پُل لاہور کے درمیان سے ہیوی ٹریفک کے بہاؤ کو کم کرنے کے لیے جی روڈ کی طرف موڑا جائے گا۔

یہ بھی یاد رہے کہ پنجاب حکومت نے شاہی باغ پارک پراجیکٹ کی تجویز بھی کر رکھی ہے، یہ بائی پاس ٹوورزم کی ترقی اور علاقے میں تجارت کے لیے کھولا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here