پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت 4 کھرب 29 ارب 16کروڑ 96 لاکھ روپے سے زیادہ کے فنڈز جاری

235

اسلام آباد: وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر اب تک 4 کھرب 29 ارب 16کروڑ 96 لاکھ روپے سے زیادہ کے فنڈز جاری کئے ہیں۔

حکومت نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے لئے 9 کھرب 25 ارب روپے کے فنڈز مختص کر رکھے ہیں۔

پلاننگ کمیشن کے اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے خیبر پختونخوا میں ضم شدہ اضلاع کے 10سالہ ترقیاتی پلان کے تحت 23 ارب روپے، خیبر پختونخوا میں ضم شدہ اضلاع کے لئے 9 ارب 68 کروڑ، سکیورٹی میں اضافے کے لئے 26 ارب 78 کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں۔

اسی طرح پرائم منسٹر یوتھ ہنر مند پروگرام کے لئے ایک ارب51 کروڑ 62 لاکھ، عارضی طورپر بے گھر ہونے والے افرادکی بحالی کے لئے 5 ارب، ایراء کے لئے 2 ارب 4کروڑ 51 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کیے جا چکے ہیں۔

گلگت بلتستان بلاک کے لئے12 ارب 84کروڑ، آزاد کمشیر بلاک کے لئے20 ارب 75 کروڑ، نیشنل ہائی ویز اتھارٹی کے لئے ایک کھرب25 ارب 26کروڑ، نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی کے لئے11 ارب41 کروڑ روپے جاری ہوئے ہیں۔

وفاقی حکومت کی جانب سے واٹر ریسورس ڈویژن کے لئے 51 ارب57 کروڑ41 لاکھ، ٹیکسٹائل انڈسٹری ڈویژن کے لئے 8کروڑ 11 لاکھ، سائنس اینڈ ٹیکنالوجیکل ریسرچ ڈویژن کے لئے 2 ارب11کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں۔ 

اسی طرح ریونیو ڈویژن کے لئے 4 ارب 24 کروڑ، ریلویز ڈویژن کے لئے 10 ارب14 کروڑ، پاورٹی ڈویژن کے لئے 8 کروڑ، پلاننگ کمیشن کے لئے 93 کروڑ 16 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کردئیے گئے ہیں۔

حکومت نے رواں مالی سال کے دوران پٹرولیم ڈویژن کے منصوبوں کے لئے 29کروڑ 32 لاکھ، پاکستان نیوکلیئر اتھارٹی کے لئے 22 کروڑ 94 لاکھ، قومی تاریخ وادبی ورثہ ڈویژن کےلئے 12کروڑ 48 لاکھ روپے جاری کیے ہیں۔

ملک میں صحت کی سہولیات بہتر بنانے کے لئے 7 ارب 13 کروڑ، نیشنل فوڈ سکیورٹی ریسرچ ڈویژن کےلئے 8 ارب 16کروڑ، داخلہ ڈویژن کے لئے 6 ارب 8 کروڑ، نارکوٹکس کنٹرول ڈویژن کے لئے 5کروڑ 85 لاکھ روپے جاری کیے گئے ہیں۔

انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کام ڈویژن کے لئے 3 ارب ایک کروڑ، صنعت وپیداوار ڈویژن کے لئے73کروڑ19 لاکھ، انفارمیشن براڈ کاسٹنگ ڈویژن 20 کروڑ 84 لاکھ روپے جاری کیےگئے ہیں۔

وفاقی حکومت نے انسانی حقوق ڈویژن کے لئے 12کروڑ 70 لاکھ، ہائر ایجوکیشن کمیشن کے لئے22 ارب 70 کروڑ 99 لاکھ، فنانس ڈویژن کے لئے 6 ارب 83 کروڑ، وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ڈویژن کے لئے 2 ارب 19کروڑ روپے کے فنڈز جاری کیے ہیں۔

دفاعی پیداوار ڈویژن کے لئے ایک ارب 36 کروڑ، موسمیاتی تبدیلی ڈویژن کے لئے 6 ارب 4 کروڑ80 لاکھ، دفاع ڈویژن کے لئے 25 کروڑ 15 لاکھ، مواصلات ڈویژن کے لئے 15 کروڑ کے فنڈز جاری کیے گئے ہیں۔

اسی طرح  کابینہ ڈویژن کے لئے 30 ارب 9 کروڑ75 لاکھ، سرمایہ کاری بورڈ کے لئے8کروڑ، ایوی ایشن ڈویژن کے لئے ایک ارب 64کروڑ 18 لاکھ ، فارن افیئرز ڈویژن کے لے ایک کروڑ 99 لاکھ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کردیئے گئے ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here