رحیم یار خان میں فوڈ سکیورٹی اینڈ ایگریکلچر سینٹر آف ایکسی لینس کا افتتاح

798

لاہور: (نیوز ڈیسک): فوجی فرٹیلائزر کمپنی (ایف ایف سی )نے رحیم یار خان میں ‘فوڈ سکیورٹی اینڈ ایگریکلچر سینٹر آف ایکسیلینس’ کا افتتاح کر دیا ہے۔ 

ایف ایف سی کے اس غیر منافع بخش منصوبے کا مقصد کسانوں کی خوشحالی اور خوراک کے تحفظ سے جڑے مسائل کی نشاندہی کرنا ہے۔

ایف ایف سی کے چیف ایگزیکٹو لیفٹیننٹ جنرل (ر) طارق خان نے رحیم یار خان کے علاقے احمد پور لما میں اس منصوبے کا افتتاح کیا۔

فوجی فرٹیلائزرکے منصوبے کی افتتاحی تقریب میں عسکری بینک، الخدمت فاؤنڈیشن، الائٹ پاکستان، ایجوکیٹ اے چائلڈ، سائنگنٹا، ٹیک ویلی اور دیگر کمپنیوں کے سی ای اوز نے شرکت کی۔

تقریب میں معروف امریکی زرعی ماہر ڈیو جیررڈ نے بھی شرکت کی۔

اس پروگرام کے تحت ناصرف کسانوں کے مسائل کے حل کیے جائیں گے بلکہ پیداواری صلاحیت بڑھانے اور جدید طرز پر تکنیکی مدد فراہم کرنے کے ساتھ انہیں زرعی مشینری، مالی معاونت اور ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے بھی مفید معلومات فراہم کی جائیں گی۔

ایف ایف سی کے چیف ایگزیکٹو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انکی کمپنی پاکستان میں کسانوں کو زراعت کے شعبے میں پیش آنے والے مسائل سے متعلق مدد جاری رکھے گی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here