سی پیک کا دوسرا مرحلہ شروع، روزگار کے بے شمار مواقع پیدا ہونگے: جنرل عاصم سلیم باجوہ

619

اسلام آباد: چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ سی پیک کے پہلے مرحلے کی کامیابی سے تکمیل کے بعد  جلد دوسرا مرحلہ شروع ہو رہا ہے  اور اس مرحلے میں روزگار کے بے شمار مواقع پیدا ہونگے۔

ایک ٹویٹ میں عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ سی پیک منصوبے کی وجہ سے پاکستان میں توانائی اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں خاطر خواہ ترقی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور چین نے 5 سالوں کے دوران سی پیک کے 32 منصوبے مکمل کر لیے

یہ بھی پڑھیں: سی پیک کے دوسرے مرحلے میں منصوبے تیزی سے مکمل کیے جائیں: وزیراعظم عمران خان

انہوں نے لکھا ، ’’سی پیک کے دوسرے مرحلے کا وقت آ چکا ہے، اس میں زیادہ سے زیادہ صنعتی منصوبے لگائے جائیں گے تاکہ زیادہ سے زیادہ روزگار کے مواقع پیدا ہوں، اس کے ساتھ ساتھ زراعت اور سماجی و اقتصادی ترقی کیلئے بھی خاطر خواہ اقدامات اٹھائے جائیں گے۔‘‘

یہ بھی پڑھیں: سی پیک کے حوالے سے اپنا مفاد دیکھیں گے، ٹرمپ نے دورہ پاکستان پر آمادگی ظاہرکی ہے، شاہ محمود

یہ بھی پڑھیں: سی پیک کے تحت 8.2 ارب ڈالر کی لاگت سے ریلوے کی مین لائن ایم ایل ون کی اپ گریڈیشن کامنصوبہ شروع کیا جائے گا

واضح رہے کہ چندروز قبل وزیر اعظم عمران خان نے بھی متعلقہ وزارتوں کو سی پیک کے دوسرے مرحلے میں شامل منصوبوں کی جلد از جلد تکمیل کیلئے لائحہ عمل مرتب کرنے کی ہدایت کی تھی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here