ایران سے تجارتی تعلقات مضبوط بنانا چاہتے ہیں: مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ

682

اسلام آباد: مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان برادرِ اسلامی ملک ایران کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانا چاہتاہے، دونوں ممالک باہمی تعاون سے تجارت اور سرمایہ کاری کو مزید فروغ دے سکتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر سید محمد علی حسینی سے فنانس ڈویژن میں ایک ملاقات کے دوران کیا۔

دونوں نے دوطرفہ دلچسپی کے امور اور باہمی تعلقات کو  تجارت اور سرمایہ کاری کے ذریعے مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ایران  امریکہ کشیدگی کم کرانے کے حوالے سے مشیر خزانہ نے کہا کسی بھی قسم کی کشیدگی خطے میں امن کے لیے خطرے کا باعث ہے۔ پاکستان کشیدگی کم کرانے کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کرے گا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here