لاہور: مختلف ممالک کی جانب سے پابندیوں کے باعث آپریشنل مسائل سے دوچار قطر ائیرویز نے چین کیلئے فلائٹس کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ چین میں کرونا وائرس کے باعث بھی مختلف ممالک کی ائیر لائنز نے فلائٹ آپریشن معطل کر رکھا ہے۔
قطر ائیر لائن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ “فلائٹ آپریشنز بحال کرنے کیلئے جلد صورتحال کا جائزہ لیا جائیگا”
قطر ائیر لائنز کے بہت سے کریو ممبرز حال ہی میں چین کے سفر پر ہیں، انہیں ائیر لائن کی طرف سے مذکورہ روٹ پر سفر کیلئے آئندہ سے منع کردیا گیا ہے جس کے باعث قطر ائیرویز کا فلائٹ آپریشن محدود ہو رہا ہے۔
ائیر لائن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کوئی متبادل نہ ہونے کی وجہ سے وہ چین کیلئے فلائٹ آپریشن ہی منسوخ کر رہے ہیں۔
قطر ائیرویز کے چیف ایگزیکٹو اکبرالبکر نے کہا ہے کہ ”ہمیں فلائٹ آپریشنز میں مشکل صوتحال کا سامنا ہے کیونکہ ائیرلائن چین کیلئے فلائٹس جاری رکھنے کی صورت دیگر ممالک کیلئے آپریشنز بحال نہیں رکھ سکتی۔”
انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہم فلائٹ آپریشنز کو بحال کرتے ہیں تو چین سفر کرنے والے کریوممبرز کی تعداد میں کمی ہو جائے گی جس سے ہماری آپریشنل سرگرمیوں پر برا اثر پڑنے کا امکان ہوگا۔
اکبر البکر نے مزید کہا کہ حکومتی پابندیوں کے اٹھ جانے کے بعد ہم چین کی طرف فلائیٹ آپریشنز کا دوبارہ سے آغاز کریں گے۔