کورونا وائرس، ہانگ کانگ کی معیشت پر مزید منفی اثرات مرتب ہونے کا اندیشہ

549

ہانگ کانگ: ہانگ کانگ کے سیکرٹری خزانہ پال چان نے کہا ہے، ہانگ کانگ کی معیشت کے مزید متاثر ہونے کا اندیشہ ہے جس میں گزشتہ برس ہونے والے حکومت مخالف مظاہروں کے باعث مزید اضافہ ہوااور اب کوروناوائرس معیشت کی بدحالی کا باعث بن رہا ہے۔

سیکرٹری خزانہ نے اپنے بلاگ میں لکھا، یہ اندازہ مرتب کیا گیا ہے کہ وبائی حالات نے رواں برس معاشی بدحالی کے خطرے میں مزید اضافہ کیا ہے اور ان وجوہ کے باعث حکومتی خزانے میں کمی آئے گی اور اخراجات میں اضافہ ہو گا۔

ہانک کانگ گزشتہ ایک دہائی کے دوران تیسری سہ ماہی میں پہلی بار معاشی بحران کا شکار ہوا ہے کیوں کہ سیاسی مظاہرین نے شہر کو بدترین معاشی بحران کا شکار کر دیا تھا اور ایسا 1997 میں ہانگ کانگ کے برطانوی اقتدار سے چین کو منتقلی کے کے دوران ہوا تھا۔

انہوں نے مزید لکھا، گزشتہ چھ ماہ کے دوران کیٹرنگ، ریٹیل، سیاحت اور کنزیومر کے شعبہ جات متاثر ہوئے ہیں لیکن ہانگ کانگ کے معاشی استحکام کو یقینی بنانے کے لیے نگرانی کا عمل جاری رکھے گی۔

ملک کے نیشنل ہیلتھ کمیشن نے ہفتہ کے روز کہا کہ چین میں کورونا وائرس سے اب تک 304 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 14،380 ہو چکی ہے۔

حکام نے ہانگ کانگ میں 15 افراد کے متاثر ہونے کی تصدیق تو کی ہے لیکن کوئی اموات نہیں ہوئیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here