افراط زر میں ریکارڈ اضافہ، کے ایس ای 100 انڈیکس 1,221 پوائنٹس کمی کے ساتھ بند

684

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کے سرمایہ کاروں کے لیے ہفتے کا پہلا تجارتی سیشن نہایت مایوس کن رہا جیسا کہ تمام دن انڈیکس بحرانی صورت حال کا سامنا کرتے رہے اور کراچی سٹاک ایکسچینج انڈیکس 41,000 پوائنٹس سے کم ہو گیا۔

حکومت کی جانب سے جنوری 2020 میں افراطِ زر کے اعداد و شمار کے اعلان کے بعد سرمایہ کاروں کا اعتماد ڈگمگا گیا۔ مزیدبرآں، کورونا وائرس کی وبا بھی عالمی حصص منڈیوں میں زوال کا باعث بنی ہے جن نے پاکستان سٹاک ایکسچینج پر بھی اثرات مرتب کیے ہیں۔

پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے جاری کیے جانے والے اعداد و شمار کے مطابق، جنوری 2020 میں خوراک اور توانائی کی لاگت بڑھنے کے باعث افراط زر میں 14.60 فی صد اضافہ ریکارڈ کیا گیا (یہ گزشتہ نو برسوں کے دوران بلند ترین سطح ہے)۔ ماہانہ بنیادیوں پر جائزہ لیا جائے تو دسمبر 2019 میں افراط زر کی شرح 12.63 فی صد تھی جو جنوری 2020 میں 1.97 فی صد بڑھ کر 14.60 فی صد ہو گئی۔

اگر 41,000 پوائنٹس کو تقسیم کیا جائے تو کے ایس ای 100 انڈیکس دن بھر کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا اور اس میں 1,397.30 پوائنٹس یا 3.36 فی صد کی کمی آئی اور یہ 40,233.64 پوائنٹس ہو گیا۔ اس کا اختتام 1,221.56 پوائنٹس یا 2.93 فی صد کمی کے ساتھ 40,409.38 پوائنٹس پر ہوا۔

دیگر انڈیکسز میں کے ایم آئی 30 انڈیکس 2,294.21 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 64,780.81 پر بند ہوا جب کہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس میں 751.93 پوائنٹس کی کمی ہوئی اور یہ 28,315.61 پر بند ہوا۔  وہ شیئرز جن کی تجارت ہوئی، ان میں سے محض 43 کی قیمتوں میں اضافہ اور 269 کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی۔

کے ایس ای 100 انڈیکس میں مندی کی وجہ بننے والے شعبہ جات میں بنکنگ، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن اور فرٹیلائزرز کے شعبہ جات شامل ہیں اور کمپنیوں میں پاک پیٹرولیم لمیٹڈ، حبیب بنک لمیٹڈ  اور اینگرو کارپوریشن  لمیٹڈ انڈیکس پر منفی طور پر اثر انداز ہوئی۔

پاکستان سٹاک ایکسچینج کو جاری کیے جانے والے نوٹیفیکیشن میں مچیل فروٹ فارم لمیٹڈ نے یہ اعلان کیا ہے کہ اس نے بائیو ایگسائیٹ فوڈ (پرائیویٹ) لمیٹڈ کو کمپنی کے 30 فی صد سے زیادہ شیئرز کی خریداری کے لیے حتمی بڈر کے طور پر ترجیح دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ مچیل اس وقت مذاکرات کے مرحلے میں ہے اور متعلقہ دستاویزات کو حتمی شکل دے رہی ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here