فیصل آباد میں 10 فروری کو تاجروں کا مکمل ٹریفک جام ہڑتال کا اعلان

حکومت گیس،  بجلی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کرنے میں ناکام، فیصل آباد کے تاجر 10 فروری کو ہڑتال کریں گے۔ تاجر برادری فیصل آباد

671

اسلام آباد: فیصل آباد ٹرید اینڈ انڈسٹری کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے 10 فروری کو گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے شہر بھر میں مکمل ٹریفک جام ہڑتال کا متفقہ طور پر اعلان کیا ہے۔

صدر فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف سی سی آئی) رانا سکندرِ اعظم گھنٹہ گھر چوک کے ہڑتالی کیمپ کےدوران حکومتی اقدامات پر برس پڑے۔

انہوں نے ہڑتالی کیمپ کے بعد جوائنٹ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے گیس،  بجلی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کرنے کی مکمل طور پر یقین دہانی کرائی تھی، لیکن اب اشیائے خور و نوش کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔

صدر ایف سی سی آئی نے کہا اب تک حکومت کی جانب سے تجارت اور انڈسٹری کو ریلیف دینے کے لیے خاطر خواہ انتظامات نہیں کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ انڈسٹریل سیکٹر کو بجلی کی سپلائی 7.5 فیصد کرنے کے ساتھ زیرو ریٹڈ کی سہولت بحال کریں۔

حکومت ایکسپورٹرز کے بقایہ جات ریفنڈ کرے جبکہ خریداری کے لیے قومی شناختی کارڈ کا فیصلہ بھی واپس لے۔

چیئرمین جوائنٹ ایکشن کمیٹی ندیم احمد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے بیشتر علاقوں کے علاوہ فیصل آباد کی 50 فیصد انڈسٹری بجلی اور گیس کی قیمتیں بڑھنے کے باعث پہلے ہی بند ہو گئی ہیں۔

انہوں نے حکومت کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ انڈسٹریل یونٹس کے بند ہوجانے سے ملکی معیشت کو نقصان پہنچنے کے ساتھ بے روز گاری میں بھی اضافہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ہنگامی بنیادوں پر صنعتکاروں اور تاجروں کے مسائل پر توجہ دے کر انڈسٹری کو ریلیف فراہم کرے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here