اسلام آباد: وزارت صحت نے تمباکو نوشی سے متعلق پالیسی سازی کرتے ہوئے تمباکو مصنوعات کی تشہیر پر پابندی عائد کر دی ہے۔
وزارتِ صحت کے نوٹیفیکیشن کے مطابق اخبارات، میگزین، کتابوں، پرنٹ پبلیکیشن میں یہ مصنوعات نہیں دکھائی جا سکیں گی۔
اسی طرح نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ پوسٹرز، سکرین، سینما گھروں میں تمباکو مصنوعات کی تشہیر غیر قانونی تصور ہوگی۔
نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمباکو پروڈکٹس کی تشہیر ریٹیل شاپس، سٹریٹ وینڈرز یا کسی دوسری جگہ کے اندر یا باہر کسی قسم کے ڈسپلے کی اجازت نہ ہو گی۔
براہِ راست تمباکو نوشی کی تشہیر معلوماتی مواد، تشہیری مواد ،براہِ راست میل یا کسی تیسری مارکیٹ ایجنسی کے ذریعے نوجوانوں کو ٹارگیٹ کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔
تمباکو کمپنیز اب ریٹیلرز کو ڈسکاؤنٹ، کمیشن، فری سیمپلنگ یا کسی دوسرے طریقے کے ذریعے اپنی پروڈکٹس نہیں بیچ سکے گی۔