اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان میں بنی گالہ میں ایک میٹنگ کے دوران کہا ہے کہ حکومت آٹے کے بحران میں ملوث افراد کے خلاف سخت ایکشن لے گی۔
معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم نے آٹے کے بحران پر حکومت کی جانب سے شہریوں کو دیے جانے والے ریلیف پر جائزہ لیا اور اس عمل میں پیش آنے والی رکاوٹوں کی نشاندہی کی۔
پنجاب حکومت کے وفد نے ملاقات کے دوران وزیراعظم کو پنجاب حکومت کی جانب سے آٹے کے بحران پر ذمہ داران کے خلاف کیے جانے والے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔
پنجاب حکومت کے وفد نے وزیراعظم کو بتایا کہ آٹے بحران میں ملوث افراد کی نشاندہی کر کے انہیں جرمانہ کیا ہے جبکہ ملوث سرکاری افسران معطل کر دیے ہیں۔
وزیراعظم نے ملاقات کے دوران پنجاب حکومت کے عہدیداروں سے کہا کہ وہ مہنگائی پر قابو پانے کے لیے مؤثر اقدامات کریں۔