قیمت ایپ کے تحت چار شہروں میں آن لائن ڈلیوری سروس شروع

’’قیمت پنجاب‘‘ ایپ میں آن لائن ڈلیوری سروس کا فیچر متعارف، 46اشیاء آن لائن آرڈر کی جا سکتی ہیں، ادائیگی کیلئے کیش آن ڈلیوری کا طریقہ کار اپنایا گیا ہے

694

لاہور: صارفین کو گھر بیٹھے اشیائے خورونوش کی فراہمی ممکن بنانے کیلئے قیمت پنجاب ایپ میں ایک نیا فیچر متعارف کرایا گیا ہے۔

’’قیمت پنجاب‘‘ ایپ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بوڑد (PITB) کی جانب سے اشیائے خورونوش کی قیتموں کی نگرانی کیلئے بنائی گئی تھی۔

نیا فیچر چار شہروں لاہور، ملتان، راولپنڈی اور اسلام آباد میں ابتدائی طور پر متعارف کروایا گیا ہے جس میں سبزیوں وار پھلوں سمیت 46 اشیاء کی فہرست دی گئی ہے جو صارفین گھر بیٹھے آرڈر کر سکتے ہیں۔

قیمت ایپ میں اس اضافے سے ان افراد کو گھر بیٹھے سہولت ملے گی جو کسی وجہ سے مارکیٹ میں نہیں جا سکتے۔

اس فیچر کو استعمال کرنے کا طریقہ کچھ یوں ہے: صارف پہلے ایپ میں جا کر ’فریش آن لائن‘ کے آئیکون پر کلک کریگا، اسکے بعد اپنی تحصیل کا انتخاب کرکے  اپنی ضرورت کی چیزیں دی گئی فہرست میں سے منتخب کریگا، لوکیشن آن لائن طور پر ہی منسلک ہو جائے گی اور اشیاء کے انتخاب کے بعد آپکا بل سکرین پر نمودار ہو جائیگا۔

ادائیگی کیلئے کیش آن ڈلیوری کا طریقہ کار اپنایا جائیگا، صارف اپنے موجودہ آرڈر کا سٹیٹس بھی چیک کرسکے گا اور پرانے آرڈرز کی ہسٹری بھی دیکھ سکے گا۔

یہ سروس لاہور کی پانچ تحصیلوں ماڈل ٹائون، لاہور سٹی، کیںٹ، شالیمار اور رائیونڈ میں دستیاب ہوگی۔

منافع خوری اور مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے پنجاب حکومت نے 23 اپریل 2019 ء کو قیمت پنجاب ایپ متعارف کرائی تھی جسے شاندار پذیرائی ملین ہے اور اب تک اسے 6 لاکھ افراد ڈائون لوڈ کرچکے ہیں۔ اس ایپ پر اب تک موصول ہونے والی 23 ہزار 646 شکایات میں سے 23 ہزار 516 شکایات کا ازالہ کیا جا چکا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here