شبر زیدی کی غیر موجودگی میں نوشین جاوید چیئرمین ایف بی آر تعینات

826

اسلام آباد: چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) شبر زیدی کی عدم موجودگی میں حکومت نے نوشین جاوید امجد کو چیئرمین تعینات کردیا ہے۔

نوشین جاوید امجد ان لینڈ ریونیو سروس  میں گریڈ 22 کی افسر ہیں۔

ان کی بطور چیئرمین ایف بی آر تعنیاتی کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے جس میں کہا گیا کہ شبرزیدی کی چھٹی کی وجہ سے نوشین جاوید 31 جنوری سے ایف بی آر کے معامات دیکھیں گی۔

مزید پڑھیے: ممبر کسٹمز آپریشنز آغا جواد سمیت کئی اعلیٰ افسران مبینہ کرپشن پر برطرف

پاکستان ٹوڈے اس سے قبل رپورٹ کر چکا ہے کہ صحت کے مسائل کی وجہ سے شبر زیدی غیر معینہ مدت کیلئے چھٹی پر چلے گئے ہیں۔

مزید پڑھیے: 7 ماہ میں ایف بی آر کو 103 ارب روپے ٹیکس شارٹ فال کا سامنا

رپورٹس کے مطابق چھٹی پر جانے سے قبل شبرزیدی نے مشیر خزانہ حفیظ شیخ اور فنانس ڈویژن کے اعلیٰ افسران سے ملاقات کی انہیں بتایا کہ وہ غیر معینہ مدت کیلئے چھٹی پر جا رہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here