اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے کہا ہے کہ اس نے 286 ریٹیلر کے پانچ ہزار سات سو تراسی پوائنٹ آف سیل کو اپنے ڈیٹا بیس کے ساتھ منسلک کیا ہےجس کے بعد مذکورہ ریٹیلرز کی جانب سے سیلز ٹیکس انوائسز بروقت موصول ہو رہی ہیں۔
ایف بی آر نے ایک پریس ریلیز میں بتایا کہ ٹیکسٹائل اور لیدر سیکٹرز میں پہلے درجےکے ریٹیلرز سے انکی سیلزکی درست رپورٹنگ اور ٹیکس ادائیگی ممکن بنانے کیلئے پوائنٹس آف سیل کو ایف بی آر کے نظام کیساتھ منسلک کیا گیا ہے۔
پریس ریلیز کے مطابق بورڈ حکام اور فیلڈ افسران کی شبانہ روز محنت سے ہی ایسا ممکن ہو سکا کہ اب تک 286 ریٹیلرز کو ایف بی آر کے سسٹم کیساتھ جوڑا جا چکا ہے۔
ابتدائی طور پر یہ سسٹم عارضی تھا اور ریٹیلرز کو سیلز ٹیکس میں چھوٹ دینے کا عندیہ بھی دیا گیا تھا۔