سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے اختتام پر مندی برقرار، انڈیکس 41630.94 پوائنٹس پر بند

586

کراچی (سٹاف رپورٹ): پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری دن سٹاک مارکیٹ کا آغاز مثبت دیکھا گیا لیکن کاروبار کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ مثبت رجحان برقرار رکھنے میں ناکام رہی۔

جمعہ کو کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 41 ہزار 903 پوائنٹس پر بند ہوا۔

100 انڈیکس میں ایک ماہ کے دوران 2.20 فیصد کمی دیکھی گئی جبکہ اس دورانیے میں ایک ہفتے میں 2.35- فیصد تک کمی رہی۔

گزشتہ روز غیر ملکی سرمایہ کاروں نے کُل 1.81 ملین ڈالر کے حصص فروخت کیے جن میں بینکنگ سیکٹر کے 0.757 ملین ڈالراور سیمنٹ سیکٹر کے 0.647 ملین ڈالر کے حصص فروخت ہوئے۔

جمعہ کے کاروباری روز کے آغاز میں 100 انڈیکس میں مثبت ٹریڈنگ رہی جس میں 233.89 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ انڈیکس 42137.40 پوائنٹس تک گیا۔

تاہم ایک وقت میں یہ رجحان برقرار نہ رہ سکا جس کے باعث 344.77 پوائنٹس کی کمی کے بعد انڈیکس 41558.74 پوائنٹس کی کم ترین سطح پر بھی آیا۔

بعد ازاں کاروبار کے اختتام پر 272.57 پوائنٹس  کم ہو کر انڈیکس 41630.94 پوائنٹس پر بند ہوا۔

کے ایم 30 انڈیکس 603.98 پواءنٹس کم ہو کر 67057.02 پوائنٹس پر بند ہوا، جبکہ کے ایس ای آل شئیرز انڈیکس 55.99 پوائنٹس گر کر 29067.54 پوائنٹس پر بند ہوا۔

کاروباری روز میں مجموعی تجارتی حجم 193.42 ملین روپے ریکارڈ کیا گیا۔

تجارتی منڈی میں جن کمپنیوں میں مثبت رجحان رہا ان میں سب سے زیادہ یونٹی فوڈز لمیٹڈ، ہیسکول پیٹرلیم لمیٹڈ، اور ٹی آر جی پاکستان لمیٹڈ نے مثبت کاروبار کیا۔

ان کمپنیوں نے بالترتیب 24.03 ملین روپے، 23.55 ملین، 12.42 ملین شیئرز کی ٹریڈنگ کی۔

سٹاک مارکیٹ کے بینکنگ سیکٹر میں 120.41- پوائنٹس، آئل اینڈ گیس کی دریافت کے سیکٹرز میں 100.22- پواءنٹس  اور سیمنٹ سیکٹر میں 46.47- پوائنٹس کمی ہوئی جسکے باعث 100 انڈیکس میں مندی برقرار رہی۔

سٹاک مارکیٹ سے جڑی کمپنیاں جو ریڈ زون میں رہیں ان میں یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ کے 30.84- پوائنٹس اور لکی سیمنٹ کے 29.64- پوائنٹس کم ہوئے۔

پاکستان ریفائنری لمیٹڈ نے جاری سال کی دوسری سہ ماہی کی مالی کارکردگی کا اعلان کیا جس میں بتایا گیا کہ کمپنی کو سالانہ 22 فیصد ریوینیو میں  خسارہ ہوا جس کے نتیجے میں انہیں 1.14- ارب روپے کا نقصان ہوا۔

دریں اثناء کمپنی کی دوسری انکم میں سالانہ 99 فیصد اضافہ ہوا ہے جس کہ ساتھ کمپنی نے فی شئیر میں 8.42- روپے کے ہونے والے نقصان کو کم کر کے 6.06- روپے تک کر لیا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here