اسلام آباد: انڈرانوائسنگ اور ٹیکس چوری روکنے کیلئے پاکستان متحدہ عرب امارات، یورپی ممالک، ہانگ کانگ، سنگاپور اور افغانستان کیساتھ ملکر الیکٹرانک ڈیٹا انٹرفیسز قائم کریگا۔
حکومت نے درآمدی شعبے سے وابستہ افراد کی جانب سے ٹیکس بچانے کیلئے مصنوعات کی قیمت کم بتانے اور کسٹمز ڈیوٹی ادا کیے بغیر سامان کلئیر کرانے جیسے اقدامات کی روک تھام کا فیصلہ کیا ہے ۔
ممبر ان لینڈ ریونیو ڈاکٹر حامد عتیق کے مطابق پاکستان میں روایت بن چکی ہے کہ بندرگاہوں پر کنسائمنٹ آنے پر امپورٹرز معمولی ٹیکس دیکر اور سرکاری حکام کی جیبیں کرکے مال کلئیر کروا لیتے ہیں جس سے قومی خزانے کو لاکھوں کروڑوں کا نقصان پہنچتا ہے۔
انہوں نے کہا افغانستان کیساتھ الیکٹرانک ڈیٹا انٹرفیس فروری میں قائم کیا جائے گا جس کے بعد مرحلہ وار باقی ممالک کیساتھ بھی اس پر کام کیا جائے گا۔