لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک): پاکستان سمیت عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی، عالمی مارکیٹ میں سونا فی اونس 7 ڈالر جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 200 روپے کمی ہوگئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 7 ڈالر کمی ہوئی جبکہ عالمی بازار میں فی اونس سونا 1571 ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا اثر پاکستانی مارکیٹ میں بھی دیکھا گیا، سونے کی فی تولہ اور 10 گرام قیمت پاکستانی بازاروں میں بلترتیب 200 روپے اور 171 روپے تک گری ہے۔
لاہور، اسلام آباد، پشاور، کراچی اور کوئیٹہ کے بازاروں میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی، ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت کمی کے بعد 91 ہزار 200 روپے ہو گئی ہے۔
جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 78 ہزار 190 روپے رہی۔