ٹیکس ادائیگی کے بعد 11.17 ارب روپے کا منافع ہوا: بینک الحبیب

794

لاہور: بینک الحبیب لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے گزشتہ سال 31 دسمبر 2019 تک بینک کے مالی اعدادوشمار کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بینک ٹیکس ادائیگی کے بعد 11.17 ارب روپے منافع کمایا ہے جو گزشتہ سال کی نسبت 32.66 فیصد زیادہ ہے۔

بینک نے گزشتہ سال کے اسی عرصے کے دوران 8.42 ارب روپے منافع کمایا تھا۔

فی حصص کے حساب سے بینک کی کمائی میں 32.76 فیصد اضافہ ہوا اور رواں مالی سال کے دوران فی شئیر فیمت اوسطاََ 10.05 روپے رہی۔

ٹیکس کی ادایئگی سے قبل بینک کا منافع 19.01 ارب روپے تھا جبکہ دیگر اخراجات سے قبل منافع 54.41 فیصد تھا۔

بینک کی نیٹ مارک اَپ انکم میں 33.32 فیصد اضافہ ہوا جبکہ فیس اور کمیشن انکم گزشتہ سال کی نسبت 27.22 فیصد اضافہ ہوا۔

بینک عام طور پر ٹریڈ بزنس، جنرل بینکنگ سروسز، آلٹرنیٹ ڈلیوری چینلز سے یہ رقوم حاصل کرتا ہے۔

بینک کی غیر ملکی زرِ مبادلہ کی انکم 41.25 فیصد بڑھی۔ اس کی تقسیم شدہ انکم گزشتہ سال دسمبر 2019 کے اختتام تک 451 ملین ریکارڈ کی گئی تھی۔

بینک کی جانب سے بہترین رسک مینجمنٹ پالیسیز اور محتاط مالی حکمت عملی نے غیر فعال پیشگی سے گروس پیشگی کی شرح 1.46 فیصد تک رکھی۔

بینک نے اپنا ریوینیو بڑھانے کے لیے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا، لاگت کو کم کرکے بینک نے نان مارک اپ انکم میں 30.45 فیصد اضافہ کیا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here