کراچی: سٹیٹ بنک آف پاکستان کے بیرونی زرمبادلہ کے ذخائر میں ہفتہ وار بنیادوں پر 1.57 فی صد اضافہ ہوا ہے، یہ اعداد و شمار پاکستان کے مرکزی بنک نے جاری کیے ہیں۔
24 جنوری کو سٹیٹ بنک آف پاکستان کے پاس بیرونی کرنسی کے ذخائر 11,915.2 ملین ڈالر ریکارڈ کیے گئے تھے جن میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 184 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا جن کا حجم ایک ہفتے قبل 11,731.5 ملین ڈالر تھا۔ مرکزی بنک نے ریزروز میں اضافے کی کوئی وجہ بیان نہیں کی ہے۔
ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر جن میں سٹیٹ بنک آف پاکستان کے علاوہ بنکوں کے پاس موجود ذخائر بھی شامل ہیں، ان کا حجم 18,362.60 ملین ڈالر ہے۔ بنکوں کے پاس موجود بنیادی ذخائر کا حجم 6,447.5 ملین ڈالر ہے۔