کراچی: سٹاک مارکیٹ میں جمعرات کے روز بھی اتار چڑھائو برقرار رہا۔ کاروبار کے دوران انڈیکس زیادہ سے زیادہ 41982.70 پوائنٹس تک گیا اوراختتام تک 41 ہزار 903 پوائنٹس پر بند ہوا۔
اسی طرح کے ایم 30 انڈیکس 156.47 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 67679 پوائنٹس تک گیا، جبکہ کے ایس ای آل شئیر انڈیکس کے 11.82 پوائنٹس میں کمی کے ساتھ 29 ہزار 123 پوائنٹس پر بند ہوا۔
گزشتہ کاروباری روز سے مارکیٹ کا مجموعی حجم 197.01 ملین روپے سے سکڑ کر 162.24 ملین تک رہا۔
بینک آف پنجاب، ایونسیان لمیٹڈ اور یونٹی فوڈز لمیٹڈ میں کاروبار کے دوران دن بھر بالترتیب 17.97 ملین، 15.94 ملین، اور 10.04 ملین کے حصص کی خرید و فروخت ہوئی۔
100 انڈیکس ساؤتھ گیس اور آئل کی دریافت کے سیکٹر میں 51.80- پوائنٹس کا منفی رجحان رہا، پاور جنریشن اینڈ ڈسٹریبیوشن میں 26.33- پوائنٹس جبکہ بینکنگ سیکٹر میں 43.75- پوائنٹس کے حساب سے منفی رجحان رہا۔
دوسری جانب انویسٹمنٹ بینکنگ، سیمنٹ اور فرٹیلائزر سیکٹرز میں بالترتیب 54.33+ پوائنٹس، 36.57+ پوائنٹس اور 21.57+ پوائنٹس کا مثبت رجحان رہا جس نے ان سیکٹرز میں انڈیکس کو گرین زون میں رکھا۔
اسی دوران ایکزو نوبل پاکستان لمیٹڈ نے ایک نوٹیفیکیشن میں بتایا کہ انکے زیادہ تر شئیرہولڈرز آئی سی آئی اومیکران بی وی نے 24.19 فیصد شئیرز 194.47 روپے فی شئیر کے عوض فروخت کرنے کی پیشکش کی ہے۔
لکی سیمنٹ لمیٹڈ نے بتایا کہ رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں کمپنی نے ٹیکس ادیئگی سے پہلے 1.18 ارب روپے کا منافع کمایا ہے۔ کمپنی کی جانب سے مزید کہا گیا کہ سیلز میں 20 فیصد اضافہ ہوا جس سے منافع 11.58 ارب ہوگیا جبکہ شئیرزمیں 2.36 فیصد کے حساب سے منافع ہوا۔
فوجی فرٹیلائزر نے مالی سال 2019ء کی کارکردگی بتاتے ہوئے کہا کہ انہیں 9.86 فیصد کیساتھ منافع ہوا اورکمپنی کے شئیرز پر 11.35 سے 13.45 روپے فی شئیر کا اضافہ ہوا ہے۔