کراچی: سید علی شاہ گیلانی کو کے الیکٹرک کا ڈائریکٹر تعینات کر دیا گیا ہے، ان کی یہ تعیناتی سوموار (27 جنوری 2020) کو عمل میں آئی۔
یہ اعلان پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو گزشتہ روز ارسال کیے گئے نوٹیفیکیشن میں کیا گیا ہے جس میں مزید یہ کہا گیا ہے کہ یہ تعیناتی خالی آسامی کو پر کرنے کے لیے عمل میں لائی گئی ہے جو گزشتہ برس چھ نومبر کو اکرام الحق مجید کے مستعفی ہونے کے بعد خالی ہوئی تھی۔