ترکش کمپنی کے ساتھ سیٹلمنٹ معاہدے کی منظوری، گیس کی قیمتوں کو بریک:ای سی سی

گیس کے نرخوں میں اضافے سے متعلق سمری  مؤخر ،ترکش کمپنی کارکے کے اس سیٹلمنٹ معاہدے کی بدولت پاکستان کے ذمہ 1.2 ارب ڈالر کے واجبات معاف ہوں گے۔

40

اسلام آباد: مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ترکش کمپنی کارکے کے ساتھ سیٹلمنٹ معاہدے کی منظوری دے دی۔

طے پانے والے ترکش کمپنی کارکے کے اس سیٹلمنٹ معاہدے کی بدولت پاکستان کے ذمہ 1.2 ارب ڈالر کے واجبات معاف ہوں گے۔

اجلاس میں 6 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا  جس مین مشیر خزانہ نے گیس کے نرخوں میں اضافے سے متعلق سمری  کو مؤخر کر دیا۔

اس دوران کمیٹی نے ای گورننس پروگرام کیلئے 10 کروڑ اور دوران ملازمت وفات پانے والے ملازمین کے خاندانوں کیلئے 8 کروڑ روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری بھی دی۔

اقتصادی کمیٹی نے پاکستان مورگیج ری فنانس کمپنی فنڈز کے قیام کیلئے 1 کروڑ ڈالر کی منظوری کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان مورگیج ری فنانس کمپنی فنڈزعالمی بینک کے تعاون سے قائم کیا جاءے گا۔

اجلاس میں ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن کے شیئرز کی نیلامی کیلئے سمری بھی منظور کرلی گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here