کراچی: شاہد سلیم خان کو آج (27 جنوری 2020) آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) کا چیف ایگزیکٹو آفیسر تعینات کر دیا گیا ہے۔
اس کا اعلان گزشتہ روز پاکستان سٹاک ایکچینج (پی ایس ایکس) کو ارسال کیے گئے خط میں کیا گیا۔ خط میں مزید کہا گیا ہے کہ شاہد سلیم خان کو نسیم احمد کی جگہ پر تعینات کیا گیا ہے۔ ادارے نے کہا ہے کہ نسیم احمد کو 27 جنوری 2020 کو کام کرنے سے روک دیا گیا ہے۔