احساس کفالت پروگرام، مستحق خواتین کو بائیومیٹرک اے ٹی ایم کارڈز فراہم کرنے کا منصوبہ

816

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ ڈویژن ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت مستحق خواتین کو رقوم کی ادائیگی کے لیے احساس کفالت پروگرام کے تحت جلد ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم لانچ کرے گی۔

انہوں نے پشاور میں نایاب کسٹمر سروسز کے افتتاح کے موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم رسمی طور پر پروگرام کا افتتاح 31 جنوری کو کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پروگرام کے تحت مستحق خواتین پہلی بار بائیومیٹرک اے ٹی سروسز سے مستفید ہو سکیں گی تاکہ غلط ادائیگیوں سے گریز کیا جا سکے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here