وزیراعظم عمران خان 31 جنوری کو احساس کفالت پروگرام کا افتتاح کریں گے

منصوبے کے تحت غریب اور مستحق افراد کوماہانا کی بنیاد پر 2000 روپے دیے جاءیں گے۔ منصوبہ پنجاب کے 15 اضلاع میں شروع کیا جاءے گا۔

776

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان 31 جنوری 2020 کو احساس کفالت پروگرام کا افتتاح کریں گے۔

اس پروگرام کے تحت غریب اور مستحق افراد کوماہانا کی بنیاد پر 2000 روپے دیے جاءیں گے جبکہ 0.5 ملین خاندان اس منصوبے سے مستفید ہوں گے۔

چئیرپرسن ثانیہ نشتر نے پرافٹ اردو کو بتایا کہ یہ منصوبہ ملک کہ غریب اور مستحق عوام کو معاشی طور پر خوشحال بنانے کے لیے 15 اضلاع میں شروع کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ حکومت کا ملک کے متوسط طبقے کی فلاح و بہبود کے لیے ایک بڑا منصوبہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس منصوبے کو شفاف بنانے کےلیے حکومت کی جانب سے شہریوں کے بینک اکاؤنٹ کھولے جائیں گے جہاں مستحق افراد کو یہ پیسے بذریعہ بینک بھیجے جائیں گے۔

ثانیہ نشتر نے بتایا کہ حکومت نے اس سلسلے میں رقم کی اداءیگی کےلیے حبیب بینک اور بینک الفلاح سے تحریری یاداشت پر دستخط کیے ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here