اسلام آباد: رواں مالی سال کے پہلے نصف کے دوران ملکی ریڈی میڈ ملبوسات کی برآمد میں گزشتہ برس اسی عرصہ کی نسبت 12.08 فی صد اضافہ ہوا ہے۔
مالی سال جولائی سے دسمبر 2020 کے دوران ملک نے 31.53 ملین درجن ریڈی میڈ ملبوسات برآمد کیے (جن کی مالیت 1.411 بلین ڈالر بنتی ہے)۔ گزشتہ برس اسی عرصہ کے دوران 23.83 ملین درجن ریڈی میڈ گارمنٹس برآمد کیے گئے تھے (جن کی مجموعی مالیت 1.259 بلین ڈالر بنتی ہے)۔
پاکستان بیورو آف شماریات کی جانب سے جاری کیے جانے والے اعداد و شمار کے مطابق، موجودہ عرصہ کے دوران ٹیکسٹائل گروپ ایکسپورٹس میں 3.94 فی صد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کا حجم گزشتہ برس 6.644 بلین ڈالر تھا جو رواں برس بڑھ کر 6.905 بلین ڈالر ہو گیا۔
ماہانہ بنیادوں پر اضافے کا جائزہ لیا جائے تو ٹیکسٹائل کی برآمدات میں دسمبر 2019 میں 0.36 فی صد اضافہ ہوا جس کا حجم دسمبر 2018 میں 1.138 بلین ڈالر تھا جو دسمبر 2019 میں 1.142 بلین ڈالر ہو گیا۔
موجودہ مالی سال کے ابتدائی چھ ماہ کے دوران ملکی نٹ ویئر برآمدات میں بھی اضافہ دیکھا گیا جو 2019 کے ابتدائی چھ ماہ کے دوران 1.475 بلین ڈالر تھا اور ان کا حجم رواں مالی سال کے ابتدائی چھ ماہ کے دوران بڑھ کر 1.587 بلین ڈالر ہو گیا۔
اسی طرح بیڈ ویئر کی برآمدات میں بھی اضافہ ہوا جو 2019 کے ابتدائی چھ ماہ کے دوران 1.116 بلین ڈالر تھیں جو رواں مالی سال کے ابتدائی چھ ماہ کے دوران بڑھ کر 1.197 ارب ڈالر ہو گئیں جب کہ ٹاولز کی برآمدات میں بھی اس عرصہ کے دوران 0.22 فی صد کا معمولی سا اضافہ ہوا ہے جو 378.017 ملین ڈالر سے بڑھ کر 378.846 ملین ڈالر ہو گئی ہیں۔
یہ ذکر کرنا نہایت اہم ہے کہ مذکورہ عرصہ کے دوران، روپے میں برآمدات میں 24.82 فی صد اضافہ ہوا جن کا حجم گزشتہ برس 805۔1 بلین روپے تھے اور رواں مالی سال میں جون سے دسمبر 2019 کے دوران یہ بڑھ کر 446۔1 ارب ہو گیا۔