لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک): چئیرمین ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان سہیل مظفر نے کہا ہے کہ ٹرانسپرنسی کی رپورٹ میں کہیں نہیں کہا گیا کہ 2019 میں پاکستان میں کرپشن بڑھی ہے، پاکستان کے اسکور میں کمی کرپشن میں اضافے یا کمی کی نشاندہی نہیں کرتی۔
انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں اور میڈیا نے رپورٹ کے بارے میں غلط تاثر دیا، غلط اعدادوشمار پیش کر کے پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
سہیل مظفر نے کہا کہ انڈیکس میں شامل دیٹا ٹرنسپیرنسی انٹرنیشنل کا نہیں ہوتا، رپورٹ میں 13 مختلف ذرائع کے اعدادوشمار شامل کیے جاتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان کے بدعنوانی کے خلاف اقدامات قابل تحسین ہیں، موجودہ دور حکومت میں نیب کی کارکردگی بہتر ہوئی ہے۔
یاد رہے کہ کچھ روز پہلے ٹرانپیرنسی انٹرنیشنل نے کرپشن سے متعلق ایک رپورٹ شاءع کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ پاکستان میں کرپشن بڑھی ہے، جس کے بعد اپوزیشن حلقوں نے وفاق پر کڑی تنقید کی تھی۔
دوسری جانب حکومت نے اس رپورٹ کو تسلیم کرنے سے صاف صاف انکار کرکے رپورٹ کو بے بنیاد قرار دے کر ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی ساکھ پر ہی سوال اٹھا دیے تھے۔