ترکی کے چینگیز گروپ کی برٹش سٹیل خریدنے میں دلچسپی

565

لندن: ترکی کے نمایاں ترین کاروباری ادارے چینگیز ہولڈنگز نے کہا ہے کہ وہ برٹش سٹیل خریدے کے لیے تیار ہے، تاہم اگر چین کے جنگائے گروپ کا خریداری کا معاہدہ نہیں ہو پاتا۔

چینگیز ہولڈنگز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عمر مافا نے ایک بیان میں کہا ہے، برٹش سٹیل ایک اہم اثاثہ ہے اور ہم اس حوالے سے ہونے والی پیشرفت کو قریب سے دیکھ رہے ہیں اور برٹش سٹیل کی نیلامی کے عمل میں حصہ لینے کے لیے تیار ہیں۔

ذرائع کے مطابق، جنگائے گروپ نے گزشتہ برس نومبر میں برٹش سٹیل خریدنے کے لیے ایک عارضی معاہدہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے قریباً 50 ملین پائونڈ یا 66 ملین ڈالر ادا کرنے پر رضامندی ظاہر کی تھی۔ اس نے جمعہ کو کہا ہے کہ کمپنی معاہدے کے لیے اجازت نامے حاصل کرنے کے حوالے سے پیش رفت کر رہی ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here