سندھ کے رانی پور بلاک میں گیس کے نئے ذخائر دریافت

645

کراچی(سٹاف رپورٹ): آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے کہا ہے کہ سندھ کے رانی پور بلاک میں گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔

او جی ڈی سی ایل نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے خط میں کہا کہ ’’رانی پور بلاک پر آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) (95 فیصد)، گورنمنٹ ہولڈنگز ( پرائیویٹ) لمیٹڈ (2.5 فیصد) اور سندھ انرجی ہولڈنگ کمپنی (پرائیویٹ) لمیٹڈ  (2.5 فیصد) مشترکہ طور پر کام کر رہے ہیں، ضلع خیرپور کے رانی پور بلاک میں میتلو 01  سے گیس کے ذخائر ملے ہیں۔

کمپنی نے بتایا کہ 17 نومبر 2019 کو میتلو01 پر کام شروع ہوا اور اپر گورو فارمیشن کے اندر 1504 میٹر کی گہرائی تک کھدائی کی گئی ہے، وائرلائن لاگز کی بنیاد رانی کوٹ فارمیشن اور سوئی مین لائم سٹون میں گیس کی دریافت کیلئے پر ڈرل اسٹیم ٹیسٹ (DST)  کیا گیا تھا۔

آئل اینڈ گیس کمپنی نے مزید کہا ہے کہ کنویں سے 1.85 ملین کیوبک فٹ گیس، چھ بیرل فی دن کنڈینسیٹ اور 38 بیرل پانی کو ٹیسٹ کیا گیا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here