ایف اے ٹی ایف کے ممکنہ فیصلے سے متعلق قیاس آرائی کرنا قبل از وقت ہوگا: حماد اظہر

727

اسلام آباد: وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر نے کہا ہے کہ فنانشنل ایکشن ٹاسک فورس کی گرے لسٹ سے پاکستان کو نکالنے کیلئے حکومت نے سخت محنت کی ہے اور بیجنگ میں ہونے والے مذکراکت کے حوالے سے قیاس آرائیاں کرنا قبل از وقت ہے۔

حماد اظہر کی قیادت میں پاکستانی وفد نے ایف اے ٹی ایف کے ایشیا گروپ کے بیجنگ میں اجلاس کے دوران پاکستانی موقف پیش کیا اور دئیے گئے ایکشن پلان کے مطابق دہشتگردوں کی مالی معاونت روکنے سمیت دیگر حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا۔

ہفتے کو ٹویٹر پرحماد اظہر نے لکھا کہ ’’ایف اے ٹی ایف کا فیصلہ فروری میں آئیگا اس لیے ابھی اس حوالے سے کسی قسم کی قیاس آرائیاں کرنا یا بیان جاری کرنا قبل از وقت ہے۔‘‘

انہوں نے لکھا کہ ’’پاکستان نے گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے گزشتہ چند ماہ کے دوران سخت محنت کرکے ایف اے ٹی ایف کے ایکشن پلان کی جانب ہم نے خاطر خواہ پیشرفت کی ہے۔‘‘

حماد اظہر نے کہ کچھ عناصر اس صورتحال کو سیاست کیلئے استعمال کرنے کی کوشش میں لگے ہیں، ایسی کوششوں کو مسترد کرتے ہیں۔

کچھ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف اے ٹی ایف نے اپنے ٹارگٹس پر عمل درآمد کیلئے پاکستان کو 31 مارچ تک کا وقت دیا ہے، اس سے قبل فروری میں 27 نکاتی ایجنڈے پر پاکستان کی جانب سے عملدرآمد کا جائزہ لیا جائیگا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here