کراچی : سٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس غیر ملکی زرِ مبادلہ کے ذخائر میں 1.26 فیصد معمولی اضافہ سے 11.7 ارب ڈالر ہو گئے ہیں۔
جمعرات کو مرکزی بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق 17 جنوری کو سٹیٹ بینک کے پاس غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 11731.5 ملین ڈالر تھے جو گزشتہ ہفتے میں 11586 ملین ڈالر کے مقابلے 146 ملین ڈالر زیادہ ریکارڈ کیے گئے تھے۔
تاہم مرکزی بینک نے ان ذخائر کے بڑھنے کی کوئی واضح وجہ نہیں بتائی ہے۔
سٹیٹ بینک کے ذخائر کے علادہ غیر ملکی کرنسی کے مجموعی ذخائر کی کل مالیت 18271 ملین ڈالر ہے۔
کمرشل بینکوں کے پاس کل ذخائر کی مالیت 6539.5 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی ہے۔