وزیراعظم عمران خان ڈیووس کے تین روزہ دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

479

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک): وزیراعظم عمران خان جمعہ کے روز ڈیووس، سوئزرلینڈ میں تین روزہ سرکاری دورے پر شرکت کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے عالمی اقتصادی فورم کے سالانہ اجلاس میں شرکت کی تھی۔

عمران خان نے عالمی اقتصادی فورم میں اپنے ایک بیان میں  کہا تھا کہ پاکستان دنیا میں ایک ابھرتی ہوئی معیشی قوت ہے۔

اس موقع پر انہوں نے خطے میں پاکستان کی اہمیت اور دیگر مسائل پر اپنے خیالات کا اظہار کیا تھا۔

یاد رہے کہ عالمی اقتصادی فورم میں وزیراعظم نے عالمی رہنماؤں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، جرمن چانسلر اینگلا مرکل، صدر آذربھائجان الھام علیو، وزیراعظم سنگاپور لی حسائن اور صدر یوپین یونین پارلیمنٹ ڈیوڈ سیسولی سے ملاقاتیں کی تھیں۔

اسکے علاوہ وزیراعظم عمران خان نے عالمی مالیاتی فنڈ کی مینجنگ ڈائریکٹر کرسٹنلائن جیورجیوا، صدر ایشیائی ترقیاتی بینک ماستسگو اساکوا اور عالمی اقتصادی فورم کے ایگزیکیٹو چئیرمین پروفیسر کلاؤس شواب سے ملاقات کی تھی۔

وزیراعظم نے پاکستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر سیکٹرز میں ترقی کے لیے کارپوریٹ لیڈرز سے ملاقاتیں کی تھیں۔

ملک میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے عمران خان نے یو ٹیوب کی سی ای او سوسان وجوکسکی، سی ای او فیس بک شیرل سینڈ برگ، چئیرپرسن ٹیلی نار، ڈائریکٹر جنرل GSMA میٹس گنیارڈ اور جرمنی کی سافٹ وئیرکمپنی کے سی ای او کرسٹائن کلائن سے ملاقاتیں کی تھیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here