ایک بار ناکامی کے باوجود فرانس اب بھی امریکا کیساتھ ’ڈیجیٹل ٹیکس‘ کا معاہدہ کرنے کیلئے پرامید

490

ڈیووس: فرانسیسی وزیر خزانہ برونولی میئر ڈیجیٹل کمپنیوں پر گلوبل ٹیکس کے حوالے سے امریکہ کے ساتھ معاہدے کی ناکامی کے باوجود بھی پر امید ہیں۔

جمعرات کو ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم پر ایک غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کو انہوں نے بتایا کہ ’’ہم صحیح سمت میں جا رہے ہیں، فرانس اور امریکہ کے درمیان معاہدہ ہونے ہی والا تھا۔‘‘

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے اتوار کو ٹیلیفونک گفتگو میں اس معاملے پر بات چیت کی تھی۔

جس کے بعد دونوں ممالک کی جانب سے ڈیجیٹل ٹیکس کے حوالے سے مثبت اشارے مل رہےہیں کیونکہ امریکہ نےفرنچ ڈیجیٹل ٹیکس کے بدلے میں شیمپین اور دیگر عیش و آرام کی اشیا کی برآمدات پر ٹیکسز عائد کرنے کی دھمکی دی تھی۔

تاحال واشنگٹن اور پیرس اس حوالے سے کسی حتمی معاہدے پر پہنچنے اور اپنے دہائیوں پرانے تجارتی ٹیکس قوانین پر نظر ثانی کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

تاہم دونوں ممالک اقتصادی تعاون اور تنظیم برائے اقتصادی تعاون و ترقی (او ای سی ڈی) کی قیادت میں عالمی سطح پر کام کرنے اور اپنے تنازعات کو دور کرنے پر متفق ہوئے ہیں۔

سکریٹری جنرل تنظیم برائے اقتصادی تعاون و ترقی اینجل گوریا برسوں سے ڈیجیٹل ٹیکس کے سسٹم کو بہتر بنانے کے طریقے تلاش کرنے پر کام کر رہے ہیں لیکن اب ان کوششوں میں تیزی آئی ہے تاکہ دسمبر تک کوئی معاہدہ طے پاسکے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here