AIM کا سٹارٹ اپ مقابلہ EyeAutomate نے جیت لیا

581

لاہور(شہاب عمر):پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ (PBIT) نے اینول انویسٹمنٹ میٹنگ (AIM) کے اشتراک سے یو اے ای کی وزارت اقتصادیات اور نیٹ سول کے زہر اہتمام نیشنل چیمپئنز پِچ کمپی ٹیشن (National Champions Pitch Competition) کا انعقاد کیا جس میں پاکستان بھر کے start-ups نے شرکت کی۔

مقابلے میں 12 کمپنیوں جن میں Agrimart, Ayeco, Dataworx EyeAutomate, Hospital, LFD, OTOZ, Sci Scegza, SE Drop, Tesjo, Tiksom، DFRSC, Edtechworx اورWalee شامل تھیں، نے حصہ لیا۔ جنہیں ہواوے کے ڈپٹی سی ای او احمد بلال صوفی، سپرئیر کالج کی ریکٹر ڈاکٹر سمیرا رحمان، سی ای او بچ انٹرنیشنل ہوسپٹل یاسر بچا، ڈائریکٹر کوثر گروپ آف کمپنیز شعیب ملک اور اوبر کے پبلک پالیسی ہیڈ حسن ارشد بطور جج پینل میں شامل تھے۔

ججز پینل نے ’EyeAutomate‘ کو فاتح قرار دیا ہے جو AIM-20 میں شمولیت کے لیے مارچ 2020ء میں 80 سے زائد ملکوں کے start-ups کے ساتھ مقابلے میں شرکت کرے گی جس میں یہ سٹارٹ اپ کے ذریعے سے کاروباری آئیڈیاز دنیا کے سرمایہ کاروں کو بتائیں گے۔

اس دورے کیلئے Aim-Dubai کی جانب سے فنڈنگ فراہم کی جائے گی اور میں مقامی start-ups اپنے کاروبار کو آن لائن پیش کرسکتے ہیں۔

PBIT کی مارکیٹنگ ڈائریکٹر اور تعلقاتِ عامہ کی سربراہ فاطمہ علی خان نے پرافٹ اردو کو بتایا کہ PBIT اس منصوبے پر Aim- Dubai کے اشتراک سے گزشتہ دو سال سے کام کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کہPBIT کومارچ 2020 میں دبئی میں منعقد ہونے والے ایونٹ میں AIM کا آفیشل پارٹنربنانے کے لیے ایک تحریری یاداشت کے ذریعے اعلان کیا جائے گا۔

AIM دبئی میں ہرسال بین الاقوامی میعار کے مطابق سرمایہ کاری سے متعلق ایونٹس منعقد کراتا ہے۔ رواں سال AIM نے 24 سے 26 مارچ تک ایک بڑے ایونٹ کی میزبانی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

“AIM Start-up”  ایسا پلیٹ فورم ہے جو انٹرپرینیورز کےلیے بین القوامی مقابلے کراتا ہے۔

اس عالمی ایونٹ میں کامیابی سمیٹنے والے start-ups کو نقد انعام دینے کے ساتھ انڈسٹری کی جانب سے ماہرین کی خدمات دینے، سرمایہ کاری اور کاروباری منصوبوں کوفنڈنگ کا موقع دیا جائے گا۔

PBIT کے CEO جہانزیب بھرانا نے پرافٹ اردو کو بتایا کہ اب تک PBIT کی جانب سے 100 سے زائد Start-ups کو بزنس ماڈلنگ، سرمایہ کاری سے متعلق مشورے اور پاکستانی اور انٹرنیشنل سرمایہ کاروں سے روابط میں سہولت فراہم کر چکے ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here