ڈیووس: وزیراعظم عمران خان سے عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس میں یوٹیوب کی سی ای او سیوسن وجوسیکی سے ملاقات، جس میں وزیراعظم نے یو ٹیوب کی سی ای او سےدنیا بھر میں ڈیجیٹل میڈیا پر پاکستان کا تشخص بہتر بنانے کی درخواست کی ہے۔
دوسری جانب وزیراعظم کا نے ڈیووس میں پاکستان سٹریٹجی ڈائیلاگ سے خطاب میں کہا ہے ہماری حکومت کی اولین ترجیح ملک میں کاروبار کے فروغ اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے سرمایہ کاری کے مؤثر مواقع فراہم کرنا ہے۔
وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ جب ہماری حکومت اقتدار میں آئی توہمیں کرنٹ اکاؤنٹ خسارے سمیت ملکی کرنسی میں کمی اور ملک میں عدم سرمایہ کاری جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔
وزیراعظم نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ انکی حکومت ملک میں سرمایہ کاری میں حائل رکاوٹوں کو دور کرے گی۔
وزیراعظم نے یوٹیوب کی سی ای او کو بتایا کہ تحریک انصاف کی حکومت کی کوششوں سے غیر ملکی سرمایہ کاری میں ایک سال میں 200 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔
وزیراعظم نے معاشی ترقی و استحکام کو خطے میں قیام امن کی بدولت قرار دیتے ہوئے کہا کہ پکستان اور امریکا ملکر افغانستان میں قیام امن کی کوششیں کر رہے تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں سیاحت کو فروغ دے کر زرِ مبادلہ اضافہ کیا جا سکتا ہے۔
ڈیووس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ انکی حکومت کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات کی بدولت معیشت بہترہو رہی ہے۔
وزیراعظم نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستانی تاریخ میں کوئی بھی وزیراعظم مدت پوری نہ کر سکا۔