پاکستان نےامن کا ساتھی بننے کا فیصلہ کیا: وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان کی سر زمین کئی قدیم تہذیبوں کا مسکن ہے اور یہاں سیاحت کے وسیع مواقع ہیں۔

625

ڈیووس (نیوزڈیسک): سوئزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں جاری عالمی اقتصادی فورم میں پاکستان اسٹریٹجی ڈائیلاگ سے مختلف امور پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جب ملک میں ہماری حکومت آئی تو پاکستان دنیا کے خطرناک ترین مقامات میں سے ایک سمجھا جاتا تھا لیکن ’ہم نے امن کا ساتھی بننے کا فیصلہ کیا‘ جس کے نتیجے میں پاکستان کی ساکھ سیاحتی مقامات کے حوالے سے بہتر ہوئی۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان میں اب بھی کئی ایسے سیاحتی مقامات ہیں جو دنیا کی نگاہوں سے اوجھل ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا پاکستان کی سر زمین کئی قدیم تہذیبوں کا مسکن ہے اور یہاں سیاحت کے وسیع مواقع ہیں۔

وزیراعظم نے افغانستان میں قیام امن پر بات کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں جنگ بندی کے امکانات ہیں اور اس حوالے سے پاکستان اپنے ہمسائیہ ملک افغانستان میں امن قائم کرنے کے لیے مثبت کردار ادا کر رہا ہے۔

دفترِخارجہ کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے آذربائیجان کے صدر الھام علیوف سے ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات کو بہتر بنانے اور باہمی اعتماد کی یقین دہانی بھی کرائی

اسکے ساتھ ہی وزیراعظم عمران خان نےاور ناگورنو- کراباخ کے معاملے پر آذربئیجان کی حمایت جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here