اسد عمر کا کراچی سرکلر ٹرین پراجیکٹ پر عملدرآمد کی رفتار بڑھانے پر زور

555

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور ترقی اسد عمر نے پلاننگ ڈویژن اور اکنامک افیئرز ڈویژن کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ فی الفور کراچی سرکلر ریلوے کے منصوبے کے چینی حصے پر عملدرآمد کے طریقہ کار کو حتمی شکل دینے کے لیے فوری طور پر کام شروع کریں۔

کراچی سرکلر ریلوے کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ وفاقی حکومت کراچی سرکلر ریلوے  منصوبے پر فی الفور عملدرآمد کے لیے پرعزم ہے اور چینی ماہرین سے مشاورت بھی کر رہی ہے تاکہ یہ منصوبہ کراچی کے شہریوں کو محفوظ، موثر اور قابل اعتماد پبلک ٹرانسپورٹ فراہم کرے۔

اجلاس میں وہ ایشوز بھی زیربحث آئے جن کے باعث کراچی سرکلر ریلوے پراجیکٹ کے عملدرآمد کی راہ میں رکاوٹیں پیدا ہو رہی ہیں جیسا کہ سندھ حکومت کی جانب سے ان کی نشاندہی کی جا چکی ہے۔

وزیر منصوبہ بندی و ترقی کو آگاہ کیا گیا کہ نیشنل اکنامک کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی نے کراچی سرکلر ریلوے پراجیکٹ کا 1،971 ملین ڈالر کا پی سی ون اکتوبر2017 میں منظور کیا تھا تاہم منصوبے کے لیے سرمایے کے بندوبست کے حوالے سے کوئی پیشرفت نہیں ہو سکی۔

۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here