کراچی(سٹاف رپورٹ): آج منگل کے دن بھی بڑے مگرمچھ پاکستان سٹاک ایکسچینج پر غالب آنے کی مسلسل کوشش کرتے رہے۔ اعشاریوں کے مطابق دن مثبت انداز میں شروع ہوا، سہ پہر تک پوائنٹس کم ہوتے ہوتے سرخ کی لکیر پر اختتام پذیر ہوئے ۔
غیر ملکی سرمایہ داروں نے گذشتہ سیشن (سوموار) میں 53.1 ملین ڈالرز کے حصص کا کاروبار کیا ۔
بینچ مارک کے ایس ای ۔ 100 انڈیکس نے دن کے دوران 217.78 پوائنٹس اضافے کے بعد 42965.41 پر ریکارڈ ہوا۔
البتہ یہ تیزی مختصر مدت کے لئے تھی کیوں کہ انڈیکس ریورس سمت میں چل پڑا اور 408.84 پوائنٹس کی کمی کے بعد 42965.41 پر آ گیا جو کہ بالاخر 121.15 پوائنٹس کی کمی کے بعد 42626.41 پر ٹھہر گیا ۔
کے ایم آئی ۔ 30 انڈیکس 0.42 فیصد گرنے کے بعد 68950.09 پر اختتام پذیر ہوا جب کہ کے ایس ای مجموعی شیئر انڈیکس 72.65 پوائنٹس کمی کے بعد 29735.95 پر بند ہوا ۔ مجموعی طور پر 118 شیئرز کا اضافہ ہوا اور 189 کم ہوئے ۔
سیکٹرز جنہوں نے کے ایس ای ۔ 100 انڈیکس کو سرخ کیا ، ان میں سیمنٹ، کھادیں اور انشورنس شامل ہیں۔ کمپنیوں میں اینگرو کارپوریشن لمیٹڈ ،اینگرو فرٹیلائزر لمیٹڈ اور فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ کے پوائنٹس سب سے زیادہ گرے ۔
مارکیٹ کا مجموعی حجم 2.02 فیصد سکڑنے کے بعد 177.56 ملین ریکارڈ کیا گیا۔ ٹی آر جی پاکستان لمیٹڈ ، بائیکو پٹرولیم پاکستان لمیٹڈ اور فوجی فرٹیلائزر بن قاسم لمیٹڈ والیم چارٹ پر چھائے رہے ۔