وفاقی حکومت کا مئی میں بجٹ پیش کرنے کا امکان

558

اسلام آباد(مانیٹرنگ رپورٹ): وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ممکنہ طور پر مالی سال 21-2020 کا بجٹ رواں برس مئی میں پارلیمان میں پیش کرنے کا ارادہ رکھتی ہے اور وزارت خزانہ نے بجٹ کی تیاری کے لیے شیڈول بھی جاری کر دیا ہے۔

تمام وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایات ارسال کی جا چکی ہیں کہ وہ موجودہ مالی سال  20-2019 کے بجٹ کے مطابق، اندازہ مرتب کر کے چھ فروری 2020 تک وزارت خزانہ کو ارسال کر دیں۔

اگلے مالی سال 21-2020 کے لیے بجٹ اجلاس رواں ماہ وزارت خزانہ میں ہو گا۔ تمام وزارتیں اور ڈویژنز تین برس کے بجٹ تخمینے پر خط ارسال کریں گی اور بجٹ کی تیاری پر کام مارچ کے تیسرے ہفتے تک مکمل ہو جائے گا۔

موجودہ مالی سال 20-2019 کا حتمی تخمینہ اور اگلے مالی سال 21-2020 کے لیے مرتب کیا گیا تخمینہ 28 فروری 2020 تک وضاحتی نوٹس کے ساتھ ارسال کرنا ہو گا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here