سرمایہ کاری کیلئے دنیا بھر کی نظریں پاکستان پر ہیں: عارف علوی

514

اسلام آباد: صدر پاکستان ڈاکٹرعارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان سرمایہ کاری کے لیے اہم ملک ہے اسی لیے دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کی نظریں پاکستان پرہیں۔

آل پاکستان چیمبرز کے ’’صدارتی کنکلیو 2020ء‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا ہے کہ پاکستان کے جیو سٹریٹجک لوکیشن اور افرادی قوت کی وجہ سے عالمی رہنماء اسے ایک ابھرتی ہوئی معاشی قوت کے طور پر دیکھتے ہیں۔

انہوں نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کا حوصلہ بڑھانے کےلیے ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہنرمند نوجوانوں اور مزدوروں کو بیرون ملک بھیجنے کی بجائے ہماری توجہ نوجوانوں کو ملک میں روزگار فراہم کرنے پر ہونی چاہیے۔

صدرمملکت نے مزید کہا کہ حکومت نے کرنٹ اکاؤنٹ اور تجارتی خسارہ کم سے کم کرنے کیلئے اقدامات کیے ہیں تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف مہپا کیا جاسکے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here