مئی میں آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کیے جانے کا امکان

وزارت خزانہ نے تمام متعلقہ وزارتوں اور ڈویژنوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ بجٹ 2019-2020 کا تحمینہ لگا کر اپنی 6 فروری تک بھیجیں

505

اسلام آباد:  پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے آئندہ مالی سال 2020-2021  کا بجٹ مئی میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وزارتِ خزانہ کی جانب سے بجٹ کی تیاری کیلئے شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔

وزارت خزانہ نے تمام متعلقہ وزارتوں اور ڈویژنوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ بجٹ 2019-2020 کا تحمینہ لگا کر اپنی 6 فروری تک بھیجیں۔

آئندہ بجٹ کے حوالے سے وزارتِ خزانہ کا اجلاس رواں ماہ کے دوران ہو گا۔ وازتوں اور ڈویژنوں کو کہا گیا ہے کہ وہ بجٹ کی تیاری سے متعلق مارچ کے تیسرے ہفتے تک اپنا کام مکمل کرلیں۔

رواں مالی سال 2019-20 کے بجٹ اخراجات اور آئندہ مالی سال کے ممکنہ اخراجات کے تخمینے 28 فروری تک وزارت خزانہ کو بھیجنا ہونگے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here