اسلام آباد: 31 جنوری کو ایل این جی پر انٹرنیشنل کانفرنس ہو گی

580

اسلام ٓاباد: ایک روزہ انٹرنیشنل کانفرنس بعنوان ایل این جی فار پاکستان سرد موسم میں کم ترقی یافتہ علاقوں میں گیس کی ناکافی سپلائی کو مدنظر رکھتے ہوئے منعقد کی جائے گی۔ سیمینار کا انعقاد انرجی اپ ڈیٹ نامی تجارتی میگزین کر رہا ہے جس کا مقصد پاکستان میں انرجی کی ضروریات اور شارٹ فال کی وجہ سے پیدا ہونے والے بحران سے نمٹنے کے لئے ایل این جی کے کردار کی اہمیت پر زور دینا ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے پٹرولیم نعیم بدر کانفرنس کا افتتاح کریں گے جس میں انرجی ماہرین اور پبلک اور پرائیویٹ تنظیموں کے نمائندے بھی شریک ہوں گے۔ نیز نیشنل اور ملٹی نیشنل کمپنیوں کے سربراہان بھی کانفرنس میں شرکت کر رہے ہیں۔
ایک بیان میں چیئرمین انتظامی کمیٹی نعیم قریشی نے کہا کہ کانفرنس میں انرجی کے ہر سیکٹر کو زیر بحث لایا جائے گا۔ اس امر پر بھی بحث کی جائے گی کہ ایل این جی انرجی کا ایک بھروسے مند ذریعہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ کانفرنس میں ایل این جی کو انرجی کے ایک اہم ذریعے کے طور پر ہر زاویے سے زیر بحث لایا جائے گا۔ ایل این جی کی درآمد، ذخیرہ اندوزی، ٹرانسمیشن، سپلائی،ریگولیشن اور قیمتوں کے موضوع پر بھی بات ہو گی تاکہ ایل این جی کو انرجی کا ایک بھروسہ مند ذریعہ بنایا جا سکے۔
نعیم قریشی نے کہا کہ ایل این جی کے استعمال کو مد نظر رکھتے ہوے اس کی سپلائی گھریلو، کمرشل اور انڈسٹریل لیول پر یقینی بنائی جائے گی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here