پاکستان خوردنی تیل کانفرنس11 جنوری کو ہوگی

597

اسلام آباد: پانچویں پاکستان خوردنی تیل کانفرنس 11 جنوری 2020ء کو ہوگی۔ کانفرنس میں ملائیشیا اور انڈونیشیا کی خوردنی تیل پیدا کرنے والی بڑی کمپنیوں کے اعلیٰ سطحی وفود سمیت دیگر شراکت دار شرکت کریں گے۔
کانفرنس کے منتظمین نے کہا ہے کہ 5 ویں پاکستان خوردنی تیل کانفرنس 2020ء کا انعقاد کراچی میں کیا جارہا ہے اور یہ کانفرنس پاکستان وناسپتی مینو فیکچررز ایسوسی ایشن(پی وی ایم ای) اور پاکستان خوردنی آئل ریفائنرز ایسوسی ایشن (پی ای او آر ای) کے اشتراک سے کی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان خوردنی تیل درآمد کرنے والا دنیا کا تیسرا بڑا ملک ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملائیشیا اور انڈونیشیا کے ساتھ ترجیحی تجارت کے معاہدوں کے تناظر میں پاکستان کی برآمدات کے فروغ کی مختلف تجاویز بھی کانفرنس میں زیر غور آئیں گی تاکہ خوردنی تیل کے درآمدی بل کے زرمبادلہ کے ذخائر پر پڑنے والے بوجھ کو کم کیا جاسکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کانفرنس کے انعقاد میں ملائیشین پام آئل کونسل (ایم پی او سی) ، ملائیشین پام آئل بورڈ (ایم پی او بی) اور انڈونیشین پلانٹیشن اینڈ ریفائنرز ایسوسی ایشن (پی اے پی کے آئی) بھی معاونت فراہم کررہے ہیں۔ منتظمین نے کہا کہ 5 ویں کانفرنس کے انعقاد سے خوردنی تیل کے شعبہ کی ترقی میں مدد ملے گی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here