خیبرپختونخوا میں ایف بی آر کا تمام کاروبار کو رجسٹر کرنے کا فیصلہ

1190

پشاور: خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے ٹیکس نیٹ میں اضافے کیلئے اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کے تحت فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے صوبے میں تمام کاروبار کو رجسٹر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
حکومتی مراسلے کے مطابق چھوٹے بڑے کاروبار کی رجسٹریشن کیلئے نئی حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے اور اب غیر رجسٹرڈ کاروبار کی موقع پر ہی رجسٹریشن کی جائے گی۔
گریڈ 17 اور 18 افسران پر مشتمل کمیٹی میں تاجر نمائندوں کو بھی شامل کیا جائے گا جبکہ غیر رجسٹرڈ تاجروں کی معلومات بھی اکھٹی کی جائیں گی۔
مراسلے میں مزید کہا گیا کہ تاجروں کے ٹرن اوور کا ڈیٹا بھی اکٹھا کیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here