ایران میں تیل کے نئے ذخائر دریافت

868

ایران میں تیل کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔ ایرانی صدرڈاکٹر حسن روحانی نے ایک اعلان میں کہا ہے کہ ہے ملک کے جنوبی حصے میں نئی آئل فیلڈ میں 50 بلین بیرل سے زیادہ خام تیل کے ذخائر ہیں۔ تہران حکومت نے یہ اعلان ایک ایسے وقت کیا ہے جب اس ملک کی معیشت امریکا کی سخت ترین پابندیوں کے باعث شدید مشکلات سے دوچار ہے۔ ایران اس وقت خام تیل کی پیدوار کے حوالے سے دنیا کا چوتھا اور قدرتی گیس کے حوالے سے دنیا کا دوسرا بڑا ملک ہے تاہم امریکی پابندیوں کے باعث تہران حکومت کو توانائی کی برآمد میں مشکلات درپیش ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here